بڑی کاروائیاں، شہریوں کی معلومات تک غیر قانونی رسائی اور خریدوفروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار

بڑی کاروائیاں، شہریوں کی معلومات تک غیر قانونی رسائی اور خریدوفروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: سائبر کرائم سرکل اسلام آباد اور راولپنڈی نے بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کی معلومات تک غیر قانونی رسائی اور خریدوفروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان میں محمد اسرار اور عبدالمتین شامل ہیں۔ ملزم اسرار کو اٹک سے جبکہ ملزم عبدالمتین کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان شہریوں کی معلومات ، سی ڈی آر ، سم کی معلومات کی خریدوفروخت میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان بھاری رقوم کے عوض شہریوں کی معلومات کو فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے۔ 

ملزمان کے قبضے سے 9 عدد موبائل فون ,20 سم کارڈز ، 2 لیپ ٹاپ اور 4 ہارڈ ڈرائیو برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔