فیصل قریشی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اداکار نے انسانیت کا دل جیت لیا

  فیصل قریشی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اداکار نے انسانیت کا دل جیت لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکار  فیصل قریشی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس سال اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی  مداحوں کو غزہ کے لوگوں کے لیے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔

پاکستان انڈسٹری کے اداکار فیصل قریشی نے انسانیت کا دل جیت لیا، ادکار  نے اپنی  انسٹاگرام اسٹوری پر  اپنے چاہنے والوں، دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ آج میں آپ کے پاس دلی التجا کے ساتھ حاضر ہوا ہوں، غزہ اور ہمارے اردگرد کی دنیا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں اس سال اپنی سالگرہ نہیں منا رہا۔‘

https://i.dawn.com/large/2023/10/251202257522147.jpg

اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے اپنے چاہنے والوں سے مزید کہا کہ وہ فلسطین کے لیے دعا کریں، ’آپ سے درخواست کرتا ہوں فلسطین کے لیے دعا کریں، اللہ اس دنیا کو ہم سب کے لیے پرامن رکھے، آپ کی محبت کا شکریہ ، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کے بعد 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے فوجی اڈوں اور بستیوں پر بھی اچانک حملہ کیا تھا۔

گزشتہ تقریباً تین ہفتوں سے اسرائیل کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری جاری ، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت تقریباً 5 ہزار سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں۔