کونسی دالیں سستی، کونسی مہنگی؟ نئی قیمتیں مقرر

Pulses Price Situation
کیپشن: Pulses Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہول سیل کی سطح پردالوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔مگرمہنگائی سے پریشان شہری کہتےہیں کہ حکومت انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لئے مہنگائی میں مزید کمی کیلئے اقدامات کرے ۔دوسری جانب کاروباری سرگرمیاں ماند ہونے سےتاجر بھی پریشانی دکھائی دیتے ہیں۔

ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کے نرخ گر گئے،جوڑیابازارمارکیٹ میں دال چنا40روپےکمی سے 195روپےکلو،دال ماش 110روپےکمی سے 290روپےکلو ہوگئی ہے۔کابلی چنا40روپےسستاہوکر250روپےکلوپرآگیاہے۔مگر دال مونگ 10روپےاضافےسے 205روپےاور امپورٹ ڈیوٹی بڑھنے پرارہرکی دال 100روپےمہنگی ہوکر400روپے کلوپرپہنچ گئی۔
دالیں سستی ہوئیں، مگرشہریوں کاکہنا ہےکہ ہوش رباء مہنگائی نے ان کیلئے ہر شے خریدنامشکل بنادیاہے، حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کرے ،مہنگائی کے باعث کاروبار متاثر ہونے سے تاجربرادری پریشان اور حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات کی منتظر ہے جس سے کاروبارمیں تیزی کارجحان آئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer