ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کا حکم

Demolish Nasla tower
کیپشن: Nasla Tower
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ ایک ہفتےمیں نسلہ ٹاورکو کنٹرولڈ ایمیونیشن بلاسٹ سےگرائیں اور بلاسٹ سے قریب کی عمارتوں یا انسان کوکوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاورکا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنرکراچی نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔عدالت نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر