ویب ڈیسک : کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 9افراد جاں بحق ہوگئے۔ 698نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.65فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں42ہزار95افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے، 698مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ہسپتالوں میں داخل 1ہزار524مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 25 Oct 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) October 25, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 42,095
Positive Cases: 698
Positivity %: 1.65%
Deaths : 9
Patients on Critical Care: 1524
پنجاب میں ابتک 12 ہزار 896 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار551، خیبرپختونخوا 5 ہزار720، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 355 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار814، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار519، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار171، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار710، بلوچستان میں 33 ہزار196، آزاد کشمیر میں 34 ہزار441 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار383 ہو گئی ہے۔