ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور نے شہریوں کو خبردار کر دیا

کمشنر لاہور نے شہریوں کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِنایاب ) کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے انسداد سموگ ایکشنز کیلئے سخت ہدایات جاری کردیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف مکمل کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا۔       

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہورکی جانب سے دھواں کرنے خارج والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ بھٹیوں،کوڑا کرکٹ کو جلانے والے افراد کیخلاف قانون کےمطابق ایکشن لیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات،ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ ٹیم گاڑیوں کیخلاف ایکشنز میں زیرو ٹالرنس رکھے گی جبکہ محکمہ ماحولیات انسداد سموگ آگاہی پروگرام کو مزید وسعت دے۔

کمشنر لاہورکا کہنا ہے کہ مشترکہ ٹیم ہفتہ کے چھے دن پورے لاہور میں انسداد سموگ کارروائیاں کریگی، بلدیہ عظمیٰ لاہور انسداد سموگ آگاہی کیلئے کام کریگی۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس ہے،غفلت کے مرتکب افسران کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ بیس دنوں میں  462گاڑیوں کے چالان ،45 کو بند کیا گیا ہے۔

دوسری طرف لاہور میں آلودگی کے سائے گہرے ہونے لگے، بند روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈکس 370 تک پہنچ گیا، شہری بیماریوں میں مبتلا ہوگے۔ بند روڈ کے اطراف میں ہیوی ٹریفک، فیکٹریوں اور کنسٹرکشن ورک سے فضائی آلودگی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، بچے ،بوڑھے سبھی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جبکہ محمود بوٹی کے مقام پر ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید نعرے بازہ کی۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹائر جلا کر فیکٹریوں میں کالا تیل نکالا جاتا ہے،عوامی کولڈ سٹوریج، ریاض انڈسٹری کے نام پر ٹائر جلانے کا کام ڈھٹائی سے جاری ہے،فیکٹریوں کے خلاف محکمہ ماحولیاتی آلودگی کو درخواست دی مگر شنوائی نہ ہوئی۔مکینوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے افسر رشوت لے کر فیکٹری کو دوبارہ کھول دیتے ہیں،زہریلے دھوئیں سے بچوں اور بزرگوں کو سانس کے مسائل کا سامنا ہے۔      

Azhar Thiraj

Senior Content Writer