بیوی کو کالز کرنے والا شوہر کے ہاتھوں قتل

بیوی کو کالز کرنے والا شوہر کے ہاتھوں قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) بادامی باغ میں غیرت کے نام پر پچیس سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم امجد کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں واقعہ گودام ملازم کو صبح سویرے امجد نامی ملزم نے قتل کر دیا۔ ملزم امجد نے پچیس سالہ سلطان کو گودام میں چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور پھر خود ہی پولیس کو گرفتاری دے دی۔ مقتول سلطان 5 سال سے حاجی اشرف کے گودام میں ملازم تھا جبکہ ملزم نے بیوی کو فون کالز کے ذریعے تنگ کرنے پر مقتول سلطان کو قتل کیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سلطان ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی تھا، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ نارووال کے رہائشی ملزم امجد سے آلہ قتل برآمد کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

واضح رہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات روکنے کا نام نہیں لے رہے، خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، ہوس، زیادتی کا شکار مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، گھریلو مسائل کا بھی اس معاملہ میں بڑا عمل دخل ہے، آئے روز حوا کی بیٹیوں پر ظلم  وزیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعہ رونماں ہورہے ہیں۔ 

گزشتہ روز لاہور کے علاقہ نشترکالونی میں دیور نے بھابھی کو اس قدر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ ہسپتال پہنچ گئی، پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بدبخت انسان کو گرفتار کرلیا،دوران حراست ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ بھابھی اکثر بھائی کے ساتھ لڑتی رہتی تھی جس کا اسے رنج تھا۔