ملک کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو کھلاڑی ماہم آفتاب سپردخاک،ہر آنکھ اشکبار

ملک کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو کھلاڑی ماہم آفتاب سپردخاک،ہر آنکھ اشکبار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کی پہلی  اولمپکس گولڈ میڈلسٹ   تائی کوانڈو سٹار ماہم آفتاب کینسر سے جنگ لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں، وہاڑی میں ماہم آفتاب  کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی نے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ  تائی کوانڈو سٹار 26 سالہ ماہم آفتاب کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا قاری عبیداللہ نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سپورٹس سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر،ہر آنکھ اشکبار رہی۔ گولڈ میڈلسٹ  تائی کوانڈو سٹار ماہم آفتاب کا انتقال جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہوا، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

گولڈ میڈلسٹ  تائی کوانڈو سٹار ماہم آفتاب 4 ماہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتل موذی مرض کا مقابلہ کررہی تھیں، برین ٹیومر کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں زیر علا ج رہیں۔ ماہم آفتاب نے جرمنی، ایران اور بھارت سمیت دیگر کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی۔انڈونیشیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے گولڈ جیتا.

پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملکی سطح پر بھی کئی میڈلز اپنے نام کیے۔پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل(ر) وسیم احمد نے   تائی کوانڈو سٹار ماہم آفتاب  نے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ماہم آفتاب کی مغفرت  کے لئے دعا کی ،اہلخانہ کے لئے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی   ماہم آفتاب کے انتقال پر  گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer