ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلشن راوی کے علاقے سے خاتون کی لاش برآمد

گلشن راوی کے علاقے سے خاتون کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) گلشن راوی کے علاقے میں گندے نالے سے خاتون کی لاش برآمد، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ گلشن راوی کے علاقے میں گندے نالے سے ایک عورت کی لاش ملی ہے، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گندے نالے سے کمبل میں لپٹی خاتون کی لاش ملی ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشان موجود نہیں، لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے لہذا پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔