ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دل کے مریضوں کیلئے بُری خبر

 دل کے مریضوں کیلئے بُری خبر
کیپشن: City42 - Heart patients
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) جنرل ہسپتال میں دل کی بیماریوں کے علاج کیلئے کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری کے شعبے قائم کرنے کا منصوبہ موخر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں اس پراجیکٹ کو شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔ جنرل ہسپتال میں دل کے امراض کا علاج میسر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دیگر ہسپتالوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ جنرل ہسپتال میں دل کی بیماریوں کے علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری کے شعبے قائم کرنے کا منصوبہ گزشتہ مالی سال میں تشکیل دیا گیا تھا۔

اس منصوبے کے تحت جنرل ہسپتال میں دل کے امراض کی تشخیص اور ان کے علاج کیلئے اینجیوگرافی، اینجیوپلاسٹی سمیت دل کے آپریشن کی جدید سہولتیں فراہم کی جانی تھیں۔ توقع کی جارہی تھی کہ رواں مالی سال میں جنرل ہسپتال میں دل کے مریضوں کو علاج کی فراہمی کے منصوبے پر ٹھوس پیش رفت ہوسکے گی۔ تاہم رواں مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کو شامل ہی نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث یہ پراجیکٹ التوا  کا شکار ہوگیا۔

Sughra Afzal

Content Writer