ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل کی اہم ترین سروس کا عہد ختم ہونیکی تاریخ سامنے آگئی

گوگل کی اہم ترین سروس کا عہد ختم ہونیکی تاریخ سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یہ تو پہلے سے معلوم ہے کہ گوگل اسسٹنٹ کا عہد ختم ہونے والا ہے، مگر اب یہ معلوم ہوا ہے کہ اسے کب ریٹائر کیا جا رہا ہے۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ جیمنائی بہت جلد اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

گوگل نے 2025 کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ گوگل اسسٹنٹ کو ریٹائر کرکے اس کی جگہ جیمنائی کو دی جائے گی۔

درحقیقت تمام صارفین کو اس تبدیلی کو اپنانے پر مجبور کیا جائے گا اور اینڈرائیڈ فونز، اینڈرائیڈ آٹو، گوگل ٹی وی اور دیگر سروسز میں گوگل اسسٹنٹ دستیاب نہیں ہوگا۔

اب اینڈرائیڈ اتھارٹی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ کب گوگل اسسٹنٹ کو ریٹائر کیا جائے گا۔

گوگل کے اینڈرائیڈ آٹو سپورٹ فورم میں ایک بینر میسج میں بتایا گیا کہ گوگل اسسٹنٹ صرف مارچ 2026 تک دستیاب ہوگا۔

البتہ اس میں تاریخ نہیں لکھی گئی یعنی مارچ 2026 کی کس تاریخ کو اسے باضابطہ طور پر ریٹائر کر دیا جائے گا۔

گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی کو دینا زیادہ حیران کن بھی نہیں کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس کا عندیہ پکسل 9 اسمارٹ فون میں جیمنائی کو ڈیفالٹ ورچوئل اسسٹنٹ کی حیثیت دے کر دیا گیا تھا۔

گوگل کی جانب سے جیمنائی کے پھیلاؤ کے لیے کافی کام کیا جا رہا ہے اور ایپس میں جیمنائی کو زیادہ سے زیادہ منسلک کیا جا رہا ہے۔

جب گوگل کی جانب سے اس بارے میں پہلی بار اعلان کیا گیا تھا تو اس وقت بتایا تھا کہ رواں سال کے آخر تک بیشتر موبائل ڈیوائسز پر گوگل اسسٹنٹ تک رسائی ختم ہو جائے گی یا وہ ایپ اسٹورز میں دستیاب نہیں ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اسسٹنٹ کو مکمل طور پر بند کرنے سے قبل جیمنائی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنائے جائے گا تاکہ صارفین کو گوگل اسسٹنٹ کی کمی محسوس نہ ہو۔

Ansa Awais

Content Writer