ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتالوں میں اجرت کے قانون کی خلاف ورزی جاری

سرکاری ہسپتالوں میں اجرت کے قانون کی خلاف ورزی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  زاہد چودھری :سرکاری ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے سکیورٹی اور صفائی کے عملے کو مالی استحصال کا سامنا ہے۔

 حکومت نے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کی ہے، تاہم سرکاری ہسپتالوں میں سکیورٹی اور صفائی کے ملازمین کو صرف 16 ہزار سے 20 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بار بار شکایات کے باوجود صحت کے محکموں کی افسرشاہی اس قانون پر عملدرآمد نہ کروا سکی، جس کے باعث ہزاروں ملازمین معاشی استحصال کا شکار ہیں۔

اسی طرح ٹھیکے پر دیے جانے والے بنیادی مراکزِ صحت میں بھی کم از کم اجرت کی ادائیگی نہیں کی جا رہی، جس سے ملازمین کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ سرکاری ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں کام کرنے والے عملے کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔