دُرِ نایاب: پنجاب کے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر ریلیف کمشنر پنجاب نے آج اتوار کے روز لاک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا۔
سموگ سے متاثرہ اضلاع میں نقل و حمل مزید محدود کرنے کا فیصلہ صوبے کے تمام سموگ زدہ اضلاع میں نافذ کر دیا گیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متاثرہ اضلاع میں پابندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔
وزیراعلیٰ کے فیصلہ کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژنز کے تمام اضلاع پر سموگ لاک ڈاؤن کی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ اتوار کے روز بازار دن 4 بجےسے پہلے مکمل بند رہیں گے، چار بجے کے بعد اگر تاجر چاہیں ت دوکانیں کھول سکیں گے۔
فارمیسیز میڈیکل سٹورز ، پیٹرول پمپس، بیکریز، کریانہ سٹورز، یوٹیلیٹی سٹورز ، کال سنٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سنٹرز پر بابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔پہلے سے طے شدہ امتحانات اور انٹری ٹیسٹ بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے سموگ سے متاثر تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو سمارٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کی ہدایات بھیج دی ہیں۔افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔گزشتہ 2 روزہ لاک ڈاؤن سے سموگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ریلیف کمشنر نے شہریوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔ سموگ جیسی خطرناک آفت کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا۔شہری موجودہ صورتحال میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔