رنگ روڈ، کار کی سڑک کنارے کھڑے کیری ڈبے کو ٹکر، تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی

رنگ روڈ،کار،ٹکر،کیری ڈبہ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) رنگ روڈ پر تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی ، حادثے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ تھانہ گجر پورہ کی حدود لاہور سیالکوٹ موٹروے کے قریب پیش آیا، جہاں کیری ڈبے میں سوار خاندان کامونکی سے لاہور آ رہا تھا ، اسی دوران کیری ڈبے کا ٹائر پھٹ گیا، جسے تبدیل کیا جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے کیری ڈبے کو ٹکر دے ماری ۔

حادثے میں 44 سالہ عمران، 35 سالہ حافظ لطیف، 14 سالہ شاہ زیب، 12 سالہ میرب، 10 سالہ عمر اور 7 سالہ عبد الہادی زخمی ہوگئے ۔حادثے کے بعد زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کار میں سوار ایک مرد اور خاتون موقع سے فرار ہوگئے، دونوں گاڑیاں قبضے میں لے کر تحقیقات جاری ہیں۔