ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان نے لڑکی کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا  

 ناظم آباد ، پاپوش نگر ، تیز دھار آلہ،لڑکی زخمی،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  مبینہ طور پر محبت میں ناکامی یا کچھ اور ناظم آباد میں پر تشدد واقعے میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک جواں سال لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مذکورہ واقعہ کراچی وسطی کے علاقے پاپوش نگر میں چاندنی چوک کے قریب پیش آیا۔ 18 سالہ اواب یوسف کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ڈی ایس پی ناظم آباد سلمان وحید کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واردات میں ملوث ایک ملزم اسامہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضے سے چھری بھی برآمد ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی سلمان وحید کے مطابق واردات مبینہ طور پر محبت میں ناکامی کا شاخسانہ ہے۔ ملزم ایک ریٹائرڈ اور مرحوم پولیس انسپکٹر احمد علی کا بیٹا ہے جس نے بیان دیا ہے کہ لڑکی سے اس کی دوستی رہی ہے تاہم ان دنوں مبینہ طور پر لڑکی نے رابطہ ختم کیا ہوا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی۔