(عابد چوہدری) مانگا منڈی میں رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار بس رکشے سے ٹکرا گئی، دو خواتین جاں بحق، تین زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق مانگا منڈی میں رائیونڈ روڈ پر حادثہ تیز رفتار بس کے بے قابو ہونے کی وجہ سے ہوا، جس کی وجہ سے بس رکشے پر چڑھ گئی، حادثے میں 18 سال کی راشدہ اور 19 سال کی آمنہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ نسرین،شازیہ اورسویرا بی بی شدید زخمی ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، بس قبضے میں لیکر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔