ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کا انتقال ہوگیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کا انتقال ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر چودھری احمد مختار انتقال کر گئے۔ چودھری احمد مختار 1993 میں وزیر تجارت اور2008 میں وزیر دفاع رہے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری احمد مختار پیپلز پارٹی میں شہیدذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بینظیر بھٹو کےساتھ سیاست میں متحرک رہے ،طویل عرصے سے علالت کے باعث عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرچکے تھے ، چودھری احمد مختار سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست بھی تھے۔

74سالہ احمد مختار مشہور شوز برانڈ چین کے مالک بھی تھے۔ چودھری احمد مختار نے لاہور میں پرائیویٹ ہسپتال بھی قائم کیا۔ چودھری احمد مختار گجرات کی سیاست میں‌ایک قابل قدر نام تھا. چودھری احمد مختار 1993 میں وزیر تجارت، 2008 میں وزیر دفاع رہے۔احمد مختار چیئرمین پی آئی اے کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔ چوہدری احمد مختار نے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر بینظیر بھٹو کے ساتھ خدمات بھی انجام دیں۔ چودھری احمد مختار چودھری برادران پرویزالہی اور چودھری شجاعت حسین کے مد مقابل انتخاب میں‌حصہ لیتے تھے.گزشتہ دنوں ان کی خرابی صحت کی تیمار داری کے لیے  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پہنچے تھے۔

مرحوم چودھری مختار نے ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔احمد مختار 22 جون 1946 کو پیدا ہوئےاور 25 نومبر2020 کو خالق حقیقی سے جا ملے ۔چوہدری احمد مختار مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے ڈیفنس ٹی بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس و تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، سینیٹر رحمان ملک کا نے سابق وزیردفاع احمد مختار کی وفات پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا،ان کا کہناتھا کہ مرحوم چوہدری احمد مختار کے اہل خانہ کے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالی مرحوم چوہدری مختار کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer