ڈی سی آفس افسران کی مالی سال 2018/19 کے آڈٹ میں ٹال مٹول

ڈی سی آفس افسران کی مالی سال 2018/19 کے آڈٹ میں ٹال مٹول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مالی بے ضابطگی کا ڈر یا وجہ کچھ اور، ڈی سی آفس کے افسران مالی سال 2018/19 کے آڈٹ میں ٹال مٹول کرنے لگے، ڈی جی آڈٹ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی ٹیموں سے ڈی سی آفس کے افسران کا عدم تعاون،معلومات فراہم نہ کرنے پر ڈی جی آڈٹ پنجاب نے ڈی سی لاہور کو مراسلہ لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس کے مالی سال 2018/19 کے آڈٹ کا فیصلہ،مالی بے ضابگیوں کا ڈر یا وجہ کچھ اور، ڈی سی آفس کے سالانہ آڈٹ میں افسران ٹال مٹول سے کام لینے لگے،ڈپٹی کمشنرآفس کے افسران کی جانب سے آڈٹ ٹیموں سے تعاون نہیں کیاجا رہا،جس پر ڈی جی آڈٹ پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کومراسلہ ارسال کر دیا گیا کہ دو بار آڈٹ ٹیموں کوڈی سی آفس بھیجا مگرافسران کا رویہ غیرسنجیدہ رہا۔
اس بارآڈٹ کے لیے بھیجی جانیوالی ٹیموں سے مکمل تعاون اورمتعلقہ ریکارڈ کی فوری فراہمی کی جائے۔ آڈٹ کلنڈرایئر مکمل ہونے سے قبل ہی آڈٹ لازمی ہوتا ہے مگر آڈٹ افسران سے عدم تعاون کے باعث تاحال ڈی سی آفس مالی سال 2018۔ 19کا آڈٹ التوا کا شکار ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer