اے ایس ایف کے  اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے

اے ایس ایف کے  اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) ایئرپورٹس سیکورٹی فورس میں 11 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں میں چیف سکیورٹی آفیسرلاہورایئرپورٹ علی ٹیپوخان تبدیل،سی ایس او کراچی ایئر پورٹ قدرت اللہ بطور سی ایس اولاہورایئر پورٹ تعینات کردیئے گئے.

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس حکام کی جانب سےجاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک کےپانچ بڑے ہوائی اڈوں پرتعینات چیف آفیسرتبدیل کر دئیے گئے،سی ایس او لاہورایئرپورٹ علی ٹیپوخان کوبطوراے سی ایس او اسلام آباد ایئرپورٹ تعینات کردیا گیا،سی ایس او کراچی ایئرپورٹ قدرت اللہ بطورسی ایس اولاہور ایئرپورٹ،سی ایس او کوئٹہ ایئرپورٹ مقبول احمد اے سی ایس اولاہورایئر پورٹ اوراے سی ایس او فیصل آباد آصف ٹوانہ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنزلاہور تعینات کےگئے.

فورس سیکرٹری محمد اسلم تبادلےکےبعد چیف سیکورٹی آفسرکراچی ایئرپورٹ،اے سی ایس او جہانگیرخان کوسی ایس اوکوئٹہ ایئرپورٹ لگا دیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹرآپریشنز کراچی شیرمحمد خان سی ایس اونیوگوادرایئرپورٹ،ایڈیشنل ڈائریکٹراولڈ کیمپ اسلام آباد لیاقت علی خان سی ایس او کوساؤتھ آفس تعینات کیا گیا۔

میجرعمران انورہیڈ کوارٹرزبطورایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنزپشاور،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزفیصل آباد وان خان تبادلےکےبعد ڈپٹی کمانڈ نٹ اورڈپٹی ڈائریکٹرایف ایس ہیڈ کوارٹرزشفیق الرحمان کو فورس سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer