(سٹی 42) سستا اتوار بازار بھی مہنگا ہو گیا، اتوار بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کی نسبت اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں ٹوٹل 35 روپے اضافہ ہوا جس سے موسمی سبزیاں بھی مہنگی ہو گئی ہیں ،آلو30روپے، ادرک190، لیموں45، شملہ مرچ 40، گاجر35، مونگرے50، پھلیاں50، سبز مرچ60، بھنڈی50، کریلے40، لہسن95، ٹماٹر35، پیاز 20روپے کلو فروخت ہونے لگا.
شہریوں کا کہنا تھا کہ سستا اتوار بازار صرف نام کا رہ گیا، متعلقہ اداروں کو اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے، مہنگائی کی گاڑی بدستور چلتی جا رہی ہے اور غریب عوام پستی جا رہی ہے, لوگوں کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی ہے تو کیا کریں جینے کے لئے اشیا خورونوش بھی ضروری ہیں۔
عوام کا مزید کہنا تھاکہ کوئی جیے یا مرے حکومت کو کچھ خیال نہیں، کسی بھی بازار میں خریداری کیلئے جائیں تو ہر چیز مہنگی ہی مل رہی ہے۔