ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس میں بچے کی پیدائش ۔۔پہلے مسافر پریشان ہوئے پھر مسکراہٹیں بکھر گئیں

بس میں بچے کی پیدائش ۔۔پہلے مسافر پریشان ہوئے پھر مسکراہٹیں بکھر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی جانے والی بس میں گھوٹکی کے قریب بچے کی پیدائش ہوگئی۔اس ننھے فرشتے نے چلتی بس میں اپنی والدہ سمیت تمام مسافروں کو پہلے پریشان کیا اور پھر سب کے چہروں پر طمانیت بھری مسکراہٹ بکھیر دی۔بس سروس کے مالک نے نومولود  اور اس کی والدہ کو لائف ٹائم اپنی بسوں میں مفت سفر کرنے کی خوشخبری دیدی۔

 ایک فوتگی کے سبب گلگت کی خاتون آمنہ اپنے بھائی کیساتھ راولپنڈی سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی، لیکن دوران سفر انہیں میٹرنٹی سروسز کی ضرورت پڑگئی۔

 ملتان سے سکھر موٹروے پر گھوٹکی کے قریب جب قریب کوئی آبادی نہ تھی ایسے میں ایک فرشتہ صفت بزرگ مسافر خاتون نے ہمت اور مہارت دکھائی اور یوں چلتی بس میں ایک نومولود مسافر عثمان کا اضافہ ہوگیا۔

 خاتون کو بعدازاں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹر نے ماں اور نومولود کو سفر کی اجازت دے دی۔ اس دوران تمام مسافر اپنا سفر بھول کر ہسپتال کے باہر موجود رہے۔

 اطلاع ملنے پر نجی بس سروس کے مالک نے ایئرلائنز کی طرز پر بس میں پیدا ہونے والے بچے اور اس کی والدہ کو لائف ٹائم اپنی بسوں میں مفت سفر کی خوشخبری سنادی۔