ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی کارروائی، شہری کے گھر سے گن پوائنٹ پر زیورات اور نقدی لوٹنے والا ملزم گرفتار

پولیس کی کارروائی، شہری کے گھر سے گن پوائنٹ پر زیورات اور نقدی لوٹنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انچارج انویسٹی گیشن شالیمار ذیشان خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر سے گن پوائنٹ پر زیورات اور نقدی لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق شہری آفتاب کے گھر سے گن پوائنٹ پر زیورات اور نقدی لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد ہوا ۔ 

ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ۔