ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ میں 2 روز باقی، شہریوں کا مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا

عید الاضحیٰ میں 2 روز باقی، شہریوں کا مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عید الاضحیٰ میں 2 روز باقی، شہریوں کا مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا. 

بکرے ،چھترے ،دنبے ، اونٹ اورخوبصورت بیل خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ شاہ پورکانجراں، ایل ڈی اے سٹی مویشی منڈی میں جانوروں کی خریداری میں تیزی آگئی ۔ مویشی منڈی میں بیوپاریوں کے لیے ٹینٹ ، ٹھنڈا پانی اور لائٹس کی فری سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 

خوبصورت اور من پسند جانور کیلئے خریداروں اور بیوپاریوں کے درمیان بھاؤتاؤ تیز ہوچکا ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی و اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے جانوروں کی قیمت زیادہ ہے، جانوروں کی مانگ زیادہ ہے،اچھا ریٹ پر ملنے پرفروخت کررہے ہیں۔