سٹی 42 : لاہور میں کار اور کمرشل گاڑیاں چرانے والے گروہ بھی متحرک ہوگئے، رواں سال مختلف علاقوں سے 19 کاریں جبکہ 148 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چوری میں صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن 5، 5 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست، سول لائنز ڈویژن سے 4، کینٹ ڈویژن سے 3 کاریں چوری ہوئیں، سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں رواں سال کار چوری کا ایک، ایک مقدمہ درج ہوا ۔
پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 39 وارداتوں کے ساتھ سٹی ڈویژن سرفہرست، صدر ڈویژن سے 32، سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 20، 20 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں، کینٹ ڈویژن سے 20، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 17 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے ۔
کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، ویگن، رکشہ، پک اپ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں۔