ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لٹن روڈ، پولیو ٹیم پر تشدد اور پولیس سے مزاحمت کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

لٹن روڈ، پولیو ٹیم پر تشدد اور پولیس سے مزاحمت کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لٹن روڈ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر تشدد اور پولیس سے مزاحمت کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ ملزمان پولیو ٹیم کو بچوں کو قطرے پلانے سے روک رہے ہیں اور اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی لٹن روڈ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تاہم ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے بھی مزاحمت کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محبوس پولیو ورکر کو بازیاب کروا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ لٹن روڈ میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز قوم کے ہیروز ہیں اور ان کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔