ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تلور کا شکار روکنے کی درخواست پر سیکرٹری وائلڈ لائف لاہور ہائیکورٹ طلب

تلور کا شکار روکنے کی درخواست پر سیکرٹری وائلڈ لائف لاہور ہائیکورٹ طلب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے تلور کے شکار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری وائلڈ لائف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جسٹس محمد جاوید اقبال وینس نے شہری نعیم صادق کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں تلور کے شکار پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تلور کے شکار کے لیے مسلسل پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ اس نایاب پرندے کی افزائش میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ وکیل کے مطابق کئی علاقوں میں تلور کی نسل مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔

سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وائلڈ لائف کے پاس تلور کے شکار کے حوالے سے واضح پالیسی موجود ہے یا نہیں، اس بارے میں بھی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

عدالت نے سیکرٹری وائلڈ لائف کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر تلور کے شکار سے متعلق پالیسی اور قانون کے بارے میں عدالت کی معاونت کریں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تلور کے شکار پر فوری پابندی عائد کی جائے اور شکار کے لیے پرمٹ جاری کرنے سے بھی روکا جائے۔