طاہر جمیل:عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ ٹرمینلز پر مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث بسیں کم پڑنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں کو جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد ٹرمینلز کا رخ کر رہی ہے، جس سے اڈوں پر گہما گہمی بڑھ گئی ہے۔ ایڈوانس بکنگ کے بغیر آنے والے مسافروں کو ٹکٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بس اڈوں پر خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت مسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے جو عید کی تعطیلات سے قبل اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہونا چاہتے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز کے مطابق رش میں اضافے کے باعث اضافی بسیں چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو بروقت سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔