ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر میں گریڈ 16 افسران کی ترقیوں پر غور، سینیارٹی فہرست کی تیاری شروع

ایف بی آر میں گریڈ 16 افسران کی ترقیوں پر غور، سینیارٹی فہرست کی تیاری شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 16 کے متعدد افسران کی ترقیوں پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ ایم آئی ایس افسران کی حتمی سینیارٹی فہرست مرتب کرنے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ایم آئی ایس افسر کے طور پر تقرری یا ترقی کی تاریخ کو بھی سینیارٹی لسٹ کا حصہ بنا دیا گیا ہے تاکہ افسران کی سروس ریکارڈ کی بنیاد پر شفاف فہرست مرتب کی جا سکے۔

دستیاب سرکاری ریکارڈ کی بنیاد پر 52 افسران کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ چیف کلکٹرز اور ڈائریکٹرز سے متعلقہ افسران کی تمام تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے متعلقہ افسران سے عبوری سینیارٹی لسٹ پر اعتراضات اور مشاہدات بھی طلب کر لیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق افسران کو اعتراضات جمع کروانے کیلئے 15 جون 2026 تک مہلت دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اعتراضات کے ساتھ متعلقہ دستاویزی شواہد فراہم کرنا لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والے اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے۔