ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ:پی ایچ اے کے خصوصی انتظامات مکمل 

عیدالاضحیٰ:پی ایچ اے کے خصوصی انتظامات مکمل 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے ضلعی ایجنسیوں کو صفائی اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے قبل تمام باغات اور پارکس کی صفائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عید کے دوران سیاحوں اور شہریوں کے متوقع رش کے پیشِ نظر باغات میں اضافی کوڑے دان فراہم کیے جائیں تاکہ صفائی کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

ڈی جی پی ایچ اے کے مطابق عید ایام میں باغات کی صفائی کے لیے اضافی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا جبکہ پی ایچ اے کا فیلڈ عملہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔

راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ سینئر افسران کو بھی عید کے دوران مختلف باغات میں شہری سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔