ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عسکری 9 کالونی:موٹرسائیکلوں میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق

عسکری 9 کالونی:موٹرسائیکلوں میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی: عسکری 9 کالونی کے سامنے دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جنید شفیق اور دانیال سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی گئی، جبکہ دونوں موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹریفک سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔