سٹی 42:یادِ شہدائے خضدار پر سانحہ اے پی ایس خضدار کے معصوم شہداء کی یاد میں تعزیتی تقریب ہوئی
اے پی ایس خضدار میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں باوقار اور رقت آمیز تعزیتی تقریب ہوئی ، تعزیتی تقریب میں شہر بھر کے مختلف سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،پلے کارڈز پر شہداء کے لیے دعائیں اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے ،اس موقع پر بچوں نے دعائیہ کلمات بھی پڑھے،شمعیں روشن کر کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،بلوچستان پولیس کے دستے کی خصوصی شرکت ، شہداء کو سلامی پیش کی،مختلف سیاسی، انتظامی اور سماجی شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں،شرکاء کی لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی ، دشمن کے اس بز
دلانہ کاروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی


تقریب میں صوبائی وزیر نور محمد دومڑ، مشیر کھیل و ثقافت مینا مجید بلوچ بھی شریک تھے ، کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان بھی شامل تھے
شرکا کا کہنا تھا کہ خضدار سانحہ بلوچستان کی تاریخ کا ایک اندوہناک باب ہے، معصوم بچوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا،اس طرح کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ریاست ایسے دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے،یہ تعزیتی تقریب پیغام ہے کہ ان معصوم شہداء کی قربانی فراموش نہیں کی جائے گی،قوم شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحد رہے گی

