ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے 2500 سے زائد طلبہ کی ڈی جی آئی ایس پی آرکیساتھ خصوصی نشست

خیبر پختونخوا کے 2500 سے زائد طلبہ کی ڈی جی آئی ایس پی آرکیساتھ خصوصی نشست
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زائد طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، جس کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ مزید اجاگر کرنا اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا تھا۔

 نشست کے دوران نوجوانوں میں جوش و خروش دیدنی تھا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے فضا کو گرما رہے تھے۔

  اس موقع پر پختون طلبہ نے نہ صرف اپنی قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا بلکہ دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کونشان عبرت بنا دیا جائے گا۔

  اجلاس کے دوران طلبہ نے پاک فوج سے اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا اور قومی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سراہا،اس دوران پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بار بار بلند ہوتے رہے، جنہوں نے اس اجتماع کو ایک قومی جوش و جذبے کے مظہر میں بدل دیا۔

 یہ نشست نہ صرف ایک تعلیمی سرگرمی تھی بلکہ یہ قومی شعور اور اتحاد کا پیغام لے کر آئی جس نے نوجوانوں میں نئی توانائی اور ذمہ داری کا احساس پیدا کیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے اس موقع پرکہاکہ غیورعوام کو پیغام ہے کشمیر کے پاکستان بننے کا وقت آگیا ہے،قوم نے فوج کیساتھ آہنی دیوار بن کر بھارتی غلط فہمی دور کردی،قوم نے مل کر بھارت کی اسٹریٹجک مس کیلکولیشن دور کی،بھارت سمجھتا تھا پاکستانی قوم اور فوج میں فاصلہ ہے۔

  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزیدکہاکہ بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو اگلی بار مزید سخت جواب دیاجائیگا، افغان عوام ہمارے بھائی ہیں، مگر افغانستان کی اشرافیہ بھارت سے پیسے لیکر دہشتگردوں کو پناہ دے رہی ہے، افغانستان بھارت کا آلہ کار بن کر دہشتگردوں کو پناہ نہ دے۔