ویب ڈیسک: خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہید ہوگئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار سکول بس حملے میں شہید ہونے والے طلباء اور طالبات کی تعداد 8 ہو گئی ہے جن میں ایک طالبعلم اور 7 طالبات ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شیما ابراہیم اور مسکان زیر علاج تھیں مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، خود کش حملے کے پہلے روز ثانیہ سومرو، حفظہ کوثر اور عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں، طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔