ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں آندھی ،طوفان : مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی،92 زخمی

پنجاب میں آندھی ،طوفان : مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی،92 زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پنجاب میں آندھی طوفان ،موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے بہت کچھ تہس نہس کردیا، ہواؤں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی،اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ہونیوالے حادثات  میں 19 افراد جاں بحق  اور  92 زخمی ہوگئے۔

 پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق لاہور، جہلم، راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ، میانوالی، ننکانہ صاحب میں اموات رپورٹ ہوئیں۔

 اسلام آباد میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، اولے بھی گرے, آب پارہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا, نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

 لاہور میں آندھی سے پورے شہر کی بجلی بند ہوگئی، کئی درخت جڑوں سے اکھڑگئے، قذافی سٹیڈیم کے کئی بوتھ اڑگئے.

 سرچ لائٹس کے پول گرگئے  جس کی وجہ سے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پریکٹس منسوخ کردی گئی۔

 ملتان، حافظ آباد، گوجرانوالا، اٹک  میں بھی آندھی چلی، جس سے دن میں رات کا منظر ہوگیا، مختلف شہروں میں متعدد مقامات پر سولر پینل اڑگئے۔

  پی ڈی ایم اے کے مطابق اموات بوسیدہ مکانات کےگرنے اور غیرمحفوظ مقامات پر ہونےکے باعث ہوئیں, لاہور میں درختوں کےگرنے اور سولرپینلز کو نقصان کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت  فراہم کی جائےگی۔

 پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ پشاور میں مٹی کا طوفان آیا تو مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ اور مانسہرہ سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔

 سوات میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔

 آزادکشمیر میں وادی نیلم اور مظفر آباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، سیلابی پانی کے باعث باڑیاں سیری کے مقام پر شاہراہ نیلم بند ہوگئی۔