ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال کی تیسری قومی پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

رواں سال کی تیسری قومی پولیو مہم کل سے شروع ہوگی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کل سے باقاعدہ شروع ہو گی۔

  وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے بچوں کو قطرے پلا کرمہم کا افتتاح کر دیا۔

 نیشنل ای او سی کے مطابق 26 مئی سے یکم جون تک قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے 4 کروڑ  سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے ،مہم کا مقصد پاکستان سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

 پولیومہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے،سرحدی علاقوں اورخانہ بدوش آبادیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے رہی ہے۔

عائشہ رضا فاروق نے کہاہے کہ پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے ، انسداد پولیو مہم کا تسلسل قوتِ مدافعت بڑھانے اور وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری ہے،والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی لازمی دیں۔