طلحہ اشرف:میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کر لیاگیا۔
ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کے دوران 3 رکنی ڈکیت و چور گروہ گرفتار کیا،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر سنٹر پوائنٹ پارک سے حراست میں لیا گیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ ملزمان میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں کی ریکی کرکے لوٹتے تھے، ملزمان نے جمعہ کے روز میچ کے بعد گھر واپس جاتے تماشائیوں سے واردات کی تھی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان سے چھینی گئی نقدی، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل اور 2 پستول برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان آمین، علی رضا اور عدنان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App