سٹی42 : شہر کے علاقے نشتر کالونی میں پستول کی صفائی کے دوران اچانک گولی چلنے سے 26 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق شان نامی نوجوان اپنے گھر میں پستول کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک فائر ہو گیا۔ گولیوں کا رخ نوجوان کی ٹانگ کی جانب ہوا جس کے نتیجے میں دو گولیاں ٹانگ پر لگیں۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی طور پر یہ حادثاتی فائرنگ کا کیس لگتا ہے۔