ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ شوہر نے کروایا، پولیس نے اب تک گرفتار نہیں کیا

Zainab Jamil, Murder attempt case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں سیلون  کی مالک خاتون اداکارہ  زینب جمیل   پر فائرنگ  کے پیچھے ان کا شوہر ہی نکلا، خاتون آرٹسٹ نے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

زینب جمیل کو ان کے بیوٹی سیلون  کے  سامن ے دو نامعلوم افراد نے چھ گولیاں مار دی تھیں۔ زینب جمیل نے ہسپتال میں ہوش میں آنے کے بعد کہا تھا کہ انہیں اس قاتلانہ حملہ میں ملوث ہونے کے حوالے سے  کئی لوگوں پر شبہ ہے اور اپنے شوہر پر بھی شبہ ہے۔ 
اب زینب جمیل نے دوبارہ ایک تفصیلی ویڈیو میسج میں کہا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ۔ زینب جمیل نے بتایا کہ جب ششوہر ان کو دھمکیاں دے رہا تھا ت انہیں یقین نہیں تھا کہ ان کے بچوں کا باپ ایسا کرے گا۔ میرے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور دھمکیاں اب بھی مل رہی ہیں۔ زینب جمیل نے آئی جی پولیس سے کہا کہ وہ خود اس کیس کا نوٹس لیں اور ملزم کو گرفتار کروائیں۔ زینب جمیل نے پولیس کی تفشیش پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا  ہے۔

زینب جمیل نے کہا کہ میں ہسپتال سے یہ ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں۔ مجھے  دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ پولیس نے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا ۔پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے  اور ملزم کو گرفتار کرے۔

زینب جمیل کا دو سال سے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے۔ ان کے قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے کے بعد مقدمہ ان کے ماموں نے درج کروایا تھا۔