گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مہنگائی میں پسی غریب عوام کیلئے خوشخبری، یوٹیلیٹی اسٹورز پر  گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا ہوگیا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 76 روپے تک کم کردی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 69 روپے تک کمی کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا۔