خرم دستگیر کی شاہ لطیف کےمزار پر حاضری، شاہ کےراگیوں سےکلام سنا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیرنےبھٹ شاہ میں  صوفی  شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی درگاہ پہ حاضری دی۔

خرم دستگیر تھر مٹیاری ٹرانسمشن لائن کا افتتاح کرنے کے بعد  شاہ لطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے لئے بھٹ شاہ گئے ۔ انہوں نے مزار پرپھولوں کی چادر  چڑھائی اور دعا کی۔

وفاقی  وزیر نےشاہ کے راگی فقیروں سے شاہ  لطیف بھٹائی کا کلام بھی سنا۔  کیہل داس کوہستانی اور شاہ محمد شاہ بھی خرم دستگیر کے ساتھ موجود تھے۔