طلال چوہدری کا فواد کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر ردعمل

طلال چوہدری کا فواد کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری  نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ آپ سے سیاسی مقابلہ رہا اور بھرپور رہا، آپ کی ٹوئٹ پر دکھ ہوا، سیاسی کارکن تو بہت ہمت والے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکڑوں مقدمے، لاتعداد انکوائریاں اور 5 سال کی نااہلی ہوئی، جس پارٹی کے لیے سب کچھ کیا، اس نے بھی کئی دفعہ اچھا سلوک نہیں کیا، وہ جہاں کھڑے تھے آج بھی وہیں کھڑے ہیں، بات نیت کی ہوتی ہے اور ہمت و حوصلہ اللّہ دیتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer