ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنادی

عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنادی
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کی جانب سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی، کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے کارکنوں کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خوشخبری سنا دی، اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک ویڈیو شیئر کرتے کہا کہ پرامن رہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ کردیا ہے اب کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اور پکڑدھکڑ بھی نہیں ہوگی، کہا کہ تمام لوگ کوشش کریں راولپنڈی، اسلام آباد پہنچنے کی میں انشاءاللہ ایک، ڈیڑھ گھنٹے تک ڈی چوک پہنچ جاؤں گا۔

مزید کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد رکاوٹیں نہیں ہیں تمام شہری،خواتین حقیقی آزادی کے لئے نکلیں،پاکستان کے لئے یہ فیصلہ کن وقت ہے اور اس جہاد کو جیتنا ہے، اور یہ تب ممکن ہے جب آپ سڑکوں پر آئیں گے اور پورے ملک میں پیغام جائے گا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، اس ملک کے لوگ کسی قسم کی غلامی قبول نہیں کرتے۔خاص کر اس ملک پر جو بڑے بڑے مجرم بیٹھے ہیں ان کے خلاف آپ کا احتجاج ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

M .SAJID .KHAN

Content Writer