(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے بارے بات کرتے وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہا عمران خان کو مارچ کو واپس لے جانا چاہئے،آج 3 بجے اسلام آباد میں جلسے کا عمران نے اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کا گمراہ کرنا چاہتے ہیں، خیبر پختونخوا کے لانگ مارچ میں شامل لوگ اسلحہ سے لیس ہیں،لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے خود کو خود ساختہ طور پر گرفتار کروایا، عمران خان کو کوئی شرم ہے تو مارچ کو واپس لے جانا چاہئے، عمران خان خودہیلی کاپٹر میں وہاں پہنچے،خونی مارچ کا کہنے والوں کوکل سے ڈھونڈرہے ہیں وہ مل ہی نہیں رہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج 3 بجے اسلام آباد میں جلسے کا عمران نے اعلان کیا تھا،اس فتنہ اور فساد کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عمران خان کے ساتھ جو آگے بڑھے وہ4سے5ہزار تھے، عمران خان نے سری نگرروڈپر 3بجے پہنچنا تھا،تین ماہ سے انہوں نے پوری قوم کو یرغمال بنایاہوا تھا، عمران خان نے کاروباری اور دیگر معاملا ت معطل کیا ہوا تھا۔
عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا،لانگ مارچ آج رکھنے کا مقصد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کونقصان پہنچانا تھا،عوام نے فتنہ فساد مارچ کا حصہ بننے کی بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی،عمران کا بیانیہ صرف سوشل میڈیا پر تھا،عمران کان اپنے دعوے کو 50فیصد ہی پورا کرلیتے۔
وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے مزید کہا کہ عوام چاہتی ہے کہ ملک جمہوری انداز میں آگے بڑھے،سندھ کے عوام نے آج فتنہ اور فساد کا حصہ بننے سے انکار کیا، مارچ کے لئےصوبائی حکومت کے وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
فوادچودھری 250بندوں کا سیلاب لے کر رواں دواں ہے،وزیراعظم پی ٹی آئی سے مذاکرات کےلیے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔