دولت جیت گئی انصاف ہار گیا، باپ نے بیٹی کی لاش بیچ دی

دولت جیت گئی انصاف ہار گیا، باپ نے بیٹی کی لاش بیچ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) دولت ایک بار پھر جیت گئی انصاف ہارگیا، بےحس باپ نے بیٹی کی لاش فروخت کردی، گھریلو ملازمہ عظمی قتل کیس میں مالکن اور مرکزی ملزمہ ماہ رخ کی سیشن عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔

16 سالہ عظمی کو تشدد کر کے قتل کرنے والی ظالم خاتون کو رہائی کا پروانہ مل گیا، لالچی باپ محمد ریاض نے خون بہا کی مد میں ایڈوانس رقم وصول کرلی اور معاملہ ختم کرنے بارے بیان دے دیا ہے، جس پرایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق چوہدری نے ملزمہ ماہ رخ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ 28 جنوری کو مالکن ماہ رخ، اس کی بیٹی آئمہ نعیم اور نند ریحانہ نے ملازمہ کو قتل کر کے لاش گندے نالے میں پھینک دی تھی،جس پر ان کیخلاف تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا تھا، سمجھوتہ ہونے پر مرکزی ملزمہ ماہ رخ نے ضمانت کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا ملزمہ ماہ رخ کی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ بنک سے رقم نکال کر وارثان کو ادا کر سکے۔

عدالت نے ملزمہ ماہ رخ کی درخواست ضمانت منظور کرلی، انسانی حقوق کےعلمبردار وکلاء کا کہنا تھا کہ بچی سے چائلڈ لیبر کرانے والے باپ کو پیسے وصول کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، اس طرح دولت مند سزا سے بچ نکلتےہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer