پنجاب حکومت نے گروتھ سٹریٹجی 2023ء لانچ کردی

پنجاب حکومت نے گروتھ سٹریٹجی 2023ء لانچ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2023ء کے ذریعے اقتصادی ترقی کی راہ متعین ہوگی، پنجاب کے ہر شہری تک ترقی کے ثمرات ضرور پہنچیں گے، الیکشن کیلئے نہیں،اللہ کی رضا کیلئے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

حکومت پنجاب نے پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2023ء لانچ کردی، اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2023ء میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے نمٹنے کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اگلے پانچ سال کے دوران بے  روزگاری میں 8.8فیصد کمی لائی جائے گی، ہمارا ہدف سالانہ 12 لاکھ نوکریوں کی فراہمی ہے، 2023ء تک پنجاب میں غربت کی سطح 26.2 سے کم کر کے  19.5فیصد پر لانا چاہتے ہیں، پسماندہ علاقوں میں حقیقی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنانے کیلئے سپیشل اکنامک زون کا درجہ دے رہے ہیں۔

تقریب سے صوبائی و زیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر اقتصادی امور و منصوبہ بندی ڈاکٹر سلما ن شاہ، معروف اکانومسٹ ڈاکٹرحفیظ پاشا اور چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے بھی خطاب کیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزراء، اراکین ا سمبلی، ماہرین، اعلیٰ افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنی والی ممتاز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer