ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی

وفاق کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ پر 100 ارب روپے کا کٹ لگا دیا۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کی تصدیق کر دی۔

 نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے، تمام ترقیاتی منصوبوں پر 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کی مد میں ترقیاتی بجٹ ہزار ارب روپے رکھا گیا تھا۔ کٹوتی کے بعد رواں مالی سال کا ترقیاتی 900 ارب روپے رہ گیا۔