ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ میں فائرنگ کا واقعہ،  5 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

کاہنہ میں فائرنگ کا واقعہ،  5 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:کاہنہ کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ ، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ کنکر گاؤں میں گزشتہ رات 11 سے 12 بجے کے درمیان پیش آیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  جہانداد اکرم نے بتایا کہ ملزمان آپس کے تنازع پر ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔ فائرنگ کی زد میں آکر قریبی گھر کی چھت پر موجود 32 سالہ خاتون زخمی ہو گئی، جس کی شناخت سمیرا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان میں ساجد، طارق، اشفاق، ابوبکر اور اسماعیل شامل ہیں، جن کے خلاف لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔