ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں ریکارڈ اضافہ،  لاکھوں شہری مستفید

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں ریکارڈ اضافہ،  لاکھوں شہری مستفید
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ہیڈ آف ٹریفک کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 100 روز کے دوران صوبے بھر میں 55 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں 22 لاکھ سے زائد شہریوں کو لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 47 ہزار شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ 8700 سے زائد شہریوں نے اپنے گمشدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے۔

اسی دوران 13 ہزار 700 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔ جدید سہولیات کے باعث 21 لاکھ 42 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سسٹم سے بھی فائدہ اٹھایا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق پولیس خدمت مراکز اور لائسنسنگ سینٹرز شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لائسنسنگ سینٹرز کی تعداد اور اوقات کار میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو تیز، آسان اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔