علی ساہی : پنجاب پولیس میں افسروں اور اہلکاروں کی پروموشن کا سلسلہ جاری ہے
ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیرصدارت پروموشن بورڈ اجلا س ہوا، سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے 480 سے زائد کیسز زیر غورآئے،میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 124 سب انسپکٹرز کو ترقی دے دی گئی،دو سال کے دوران1ہزارسے زائد سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی،انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے31 سب انسپکٹرزشامل ہیں
ترقی پانیوالوں میں شیخوپورہ 7، فیصل آباد 19، سرگودھا کے 13 سب انسپکٹرزشامل ہیں جبکہ ترقی پانیوالوں میں راولپنڈی2، گوجرانوالہ کے 10 سب انسپکٹرز شامل ہیں ، ترقی پانیوالوں میں گجرات 12، ساہیوال کے بھی 12 سب انسپکٹرز شامل ہیں ، ملتان 4، بہاولپور3، ڈی جی خان کے 11 سب انسپکٹرزکی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ہوگئی ،
لاہور کے صفدر سجاد، وقاص اشرف، مدثر علی، ساجد محمود، عثمان شوکت ،محمد عثمان یونس، حافظ حسنین علی، راؤ اویس، سرمد صدیقی، ارسلان رزاق ،محمد یونس، منیر احمد،امیر انجم، عمران لیاقت، تیمور احمد خان، وقاص اسفر ،وسیم عبید اللہ، محمد نعیم، اویس رفیق، نازش محمود، غلام ضمیر، ضیاء الحق، وسیم اکرم شامل ہیں ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی منظوری کےبعدترقی پانیوالوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلمان سلطان نے نوٹیفکیشن جاری کیا