ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ میں 'ریکوگنیشن ایوارڈ' سے نوازا گیا

ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ میں 'ریکوگنیشن ایوارڈ' سے نوازا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو  پاکستانی ثقافت اور فنی دنیا میں ان کے نمایاں کردار کو سراہنے پر برطانیہ کی پارلیمنٹ  نے ’ریکوگنیشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔

 ہانیہ عامر جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی ہیں نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنے ڈراموں اور مزاحیہ انسٹاگرام مواد کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔

  ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزاحیہ ویڈیوز اور منی وی لاگ کے ذریعے وہ اپنی منفرد شخصیت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ اب انہوں نے اس ایوارڈ کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

  ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ہانیہ عامر کو ایوارڈ ملنے کے بعد تعریفی کلمات سنائے گئے۔

 اداکارہ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، ”اتنی تعریفیں کبھی نہیں سنیں اپنی“ اور مزید کہا، ”بس یہی خواہش ہے کہ پاکستان کا نام اس طرح روشن کروں۔“

  تقریب میں مختلف عالمی شخصیات بھی شریک ہوئیں، جنہوں نےعالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر ہانیہ عامر کی بھرپور تعریف کی۔

 ہانیہ عامر کی اس کامیابی پر ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی مزید کامیابیاں کی دعا کی۔

 یہ ایوارڈ ہانیہ کی عالمی سطح پر شہرت اور ان کے فن کے اعتراف کا ایک اور سنگ میل ہے۔